سالانہ "اقتدار" فوجی مشقوں کا آغاز، چیف آف اسٹاف نے حکم جاری کردیا

تہران/ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے سالانہ ملک گیر "اقتدار (استحکام)" فوجی مشقوں کے آغاز کا حکم جاری کردیا۔

مسلح افواج کے روابط عامہ کے مرکز کے مطابق، "اقتدار" فوجی مشقوں کا آغاز "یا علی بن ابی طالب (ع)" کے سلوگن کے ساتھ ہوا ہے۔

چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے عید غدیر خم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان مشقوں کا مقصد مسلح افواج کی دفاعی تیاری میں اضافہ اور فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اور بسیج رضاکار فورس کی آمادگی کا جائزہ لینا ہے۔

مسلح افواج کے روابط عامہ کے مرکز کے مطابق، ان مشقوں کا وقت دشمنوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر تبدیل کیا جاتا رہتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .